قطر میں صحت عملے کی چھٹیاں تاحکم ثانی منسوخ

0 9

دوحہ : خلیج میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر اس وبا سے نمٹنے کے لیے قطر میں محکمہ صحت کے تمام طبی اور انتظامی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔اے ایف پی نیوز کے مطابق خلیجی تعاون کونسل کی ریاستوں میں گذشتہ مہینوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز زیادہ ریکارڈ کوے جا رہے ہیں۔حمد میڈیکل کارپوریشن کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ قطر میں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں حالیہ اضافے کی وجہ سے عالمی وبائی مرض کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے کلینیکل اورانتظامی عملے کے لئے تمام منظور شدہ چھٹیوں کی درخواستیں روکنے کا مشکل فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طبی عملے کی چھٹیوں کی منسوخی کا فیصلہ آئندہ نوٹس تک فوری طورپر نافذ العمل ہو گا۔