قطر میں تارکین وطن کیلئے کم اجرت کا نیا قانون نافذ

دوحہ : قطر میں دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے لاکھوں تارکین وطن کارکنوں کے لیے ایک ہزار ریال کی لازمی ماہانہ اجرت کا نیا قانون باقاعدہ نافذ العمل ہو گیا ہے۔ نیا قانون روزگار کی ملکی منڈی میں وسیع تر اصلاحات کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر منظور کیا گیا تھا۔ قطر کے سرکاری خبر رساں ادارے نے ترقیاتی امور، روزگار اور سماجی بہبود کی ملکی وزارت کے ایک اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس قانون کا اطلاق تمام غیر قطری ملازمین پر ہو گا۔

Leave a comment