• 425
    Shares

ابوظبی : قطر کے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظبی پہنچے۔اماراتی ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر کے وزیرخارجہ نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے قومی مفادات اور تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنوری میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مصر اور بحرین نے قطر سے تعلقات بحال کیے ہیں۔یاد رہے کہ 2017ء میں ان ممالک نے دہشت گردوں کی حمایت کے الزام پر قطر سے تعلقات منقطع کیے تھے۔ اب تمام ممالک تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ً

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں