قصاب جیسا دہشت گرد تھا، ویسی ہی دہشت گرد ہیں سادھوی پرگیہ : پرکاش امبیڈ کر
ممبئی: مدھیہ پردیش کی بھوپال لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار بنائے جانے کے بعد سادھوی پرگیہ مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ سادھوی پرگیہ ٹھاکرکے شہید ہیمنت کرکرے پر دیئے گئے متنازعہ بیان کے بعد رد عمل کا دور جاری ہے۔اسی کے بیچ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے پوتے اور ونچت بہوجن آگھاڈی (وی بی اے) کے صدر پرکاش امبیڈکر نے بھوپال سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی سادھوی پرگیہ پر بڑا الزام لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ قصاب جیسا دہشت گرد تھا، ویسی ہی دہشت گرد سادھوی پرگیہ ہے۔سادھوی پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی نے ایک دہشت گرد کو امیدواری دی ہے۔
وہیں، انہوں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر بھی جم کر نشانہ لگایا۔وی بی اے لیڈر نے کہا کہ آر ایس ایس ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔جو قاتل پولیس کے قبضے میں نہیں ہیں، وہ قاتل آر ایس ایس کے پاس ہیں۔
غور طلب ہے کہ سادھوی پرگیہ نے ممبئی حملوں مے شہید ہوئے ہیمنت کرکرے پرتبصرہ کر تے ہوئے کہا تھا کہ ‘ میں نے اس کو شراپ دیا تھا ، میرے جیل جانے کے 40 دن بعد ہی اس کو دہشت گردوں نے مار دیا تھا” ۔اگرچہ سادھوی نے بعد میں اپنا یہ بیان واپس لے لیا تھا ۔
#UrduNewsBhopal #MadhyaPardesh #LokSabhaElection2019 #PragyaSinghThakur #Terrorist #PrakashYashwantAmbedkar #AjmalKasab #Terrorist