نئی دہلی: ہندوستان اور قزاقستان نے دفاعی شعبہ اور متعلقہ صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو یہاں قزاقستان کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل نورلن یرمیک بیوف کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی۔ ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے تربیت ، دفاعی مشقوں اور صلاحیت سازی کے ذریعے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ دونوں فریقین کو باہمی دلچسپی کے دفاعی صنعتی تعاون کے امکان پر غوروفکر کرنا چاہئے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں