سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر اوصاف سعید کے ہاتھوں رسم اجراء
ریاض۔ (بذریعہ میل) سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر اوصاف سعید نے معروف صحافی و مصور کے این واصف کی کتاب
India’s Architectural Heritage
کی رسم اجراء انجام دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان مین قرون وسطی کی اہم تاریخی عمارتوں کی خوبصورت تصاویر پر مشتمل یہ کتاب ایک اہم دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔ انڈین ایمبیسی آڈیٹوریم مین منعقد اس تقریب مین ڈاکٹر اوصاف سعید نے کتاب کے مصنف کے این واصف کے طویل صحافتی اوران کی فوٹوگرافر کی بہترین الفاظ مین ستائش کی۔ اس موقع پر ایمبیسی احاطہ میں کے این واصف کی تصویروں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ نمائش کے افتتاح کے بعد سفیر ہند نے اعلان کیا کہ ممتاز صحافی و فوٹوگرافر کے این واصف کی لی ہوئی ہندوستانی تاریخی عمارتوں کی تصاویر کی نمائش کا سفارت خانہ کے تعاون سے سعودی عرب کے مختلف شہروں اور خلیجی ممالک میں اہتمام کیا جائے گا۔ رسم اجرا کے بعد سفیر ہند نے مزید کہا کہ کے این واصف نے ایک بہترین فوٹوگرافر، صحافی، کالم نگار اور خاکہ نگار کے طور پر اپنی قابلیت کا لوہا منوالیا ہے۔ نیز ان کی ہندوستانی تاریخی ورثہ کی تصاویر پر مبنی مذکورہ کتاب بیرونی ممالک’ خاص طور پر خلیجی ممالک میں ہندوستانی سیاحت کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کرسکتی ہے۔