قدیم شہرناندیڑ میں گٹکھے کاغیرقانونی کاروبار عروج پر

اتوارہ پولس نے 8لاکھ کاگٹکھاضبط کیا

ناندیڑ:14 نومبر(نامہ نگار)اتوارہ پولس نے کل شب دیگلور ناکہ علاقہ سے گٹکھا سے بھرا ٹیمپو ضبط کیا ہے جس میں لاکھوں روپیوں کاامتناع عائد کردہ گٹکھا چوری سے فروخت کرنے منتقل کیاجارہا تھا ۔ پولس نے شیخ مختار شیخ یونس نامی شخص کو حراست میں لیا ہے۔ناندیڑ شہر میں بڑے پیمانے پر گٹکھے کی فروخت جاری ہے بالخصوص قدیم شہر میں گٹکھے کی ذخیرہ اندوزی کیلئے کچھ مقاما ت پر گودام بھی بنائے گئے ہیں جہاں پر غیر قانونی طریقہ سے گٹکھا رکھاجاتا ہے ۔قدیم شہر کے کچھ علاقے غیر قانونی طریقہ سے گٹکھے کے کاروبار کی سرگرمیوں کے علاقے بن گئے ہیں جس سے ضلع انتظامیہ و پولس محکمہ بخوبی واقف ہے لیکن بڑے پیمانے پر کاروائی نہیں ہورہی ہے۔کل شب دیگلورناکہ علاقہ کے حیدر فنکشن ہال کے سامنے مہندرا پک اپ گاڑی نمبر MH 37-B 373 میں خوشبو دار تمباکوو گٹکھا پائے جانے کی اطلاع ملنے پر اتوارہ پولس نے کاروائی کرکے مہندراگاڑی کو ضبط کرکے آٹھ لاکھ روپے مالیت کامال ضبط کیا ہے ۔

Leave a comment