• 425
    Shares

بدایوں:26جولائی(یواین آئی) اترپردیش کےضلع بدایوں میں ایک باپ نے ہی اپنی بیٹی کو غیرت کے نام پر معاشقے کے پاداش میں موت کے گھاٹ اتار دیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنکلپ شرما نے یہاں بتایا کہ بلسی علاقے میں ایک 17سالہ لڑکی کا اس کے والد نے گولی مار کر قتل کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ قتل کی وجہ لڑکی کا گاؤں کے ہی ایک نوجوان سے معاشقہ کو بتایا جارہا ہے۔اسی بات کے سلسلے میں اس کے والد سے تنازع ہوا اور غصے میں آکر والد نے آج صبح تقریبا ساڑھے چار بجے بیٹی کو گولی مار کر قتل کردیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم والد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے قتل میں ملوث طمنچہ کو برآمد کرلیا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔