ناندیڑ: 11مئی (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع کی جغرافیائی ساخت، گوداوری، پین گنگا، آسنا، منیار، پورنا اور دیگر ندیوں اور جھیلوں کو دیکھتے ہوئے ہر محکمہ کو ہر سال قبل از مانسون کام کی منصوبہ بندی میں احتیاط برتنی چاہیے۔ اس سال تمام اضلاع میں پانی کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے متوقع بارشوں کی صورتحال کومدنظرر رکھتے ہوئے تمام ندی نالے اور تالاب کی صاف صفائی کی جارہی ہے۔اگر اس کام میں کوئی کوتاہی پائی گئی تو متعلقہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس طرح کا اشارہ ضلع کلکٹر وپن ایتنکر نے آج اجلاس میں دیا۔ ناندیڑ ضلع کا ایک قبل از مانسون جائزہ اجلاس آج شنکر راو¿ چوان ڈسٹرکٹ پلاننگ بلڈنگ کے ہال میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ڈاکٹر وپن ایتنکر نے کی۔ انہوں نے محکمہ جاتی جائزہ کے دوران تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایات دیں۔ اس میٹنگ میں میونسپل کمشنر ڈاکٹر سنیل لہانے، ریزیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر پردیپ کلکرنی، ضلع کے مدعو سب ڈویڑنل افسران، تحصیلدار، گروپ ڈیولپمنٹ آفیسر اور ضلع پریشد کے افسران موجود تھے۔قبل ازمانسون میںآسمانی بجلی گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مقامات پر جانی نقصان ہوتا ہے۔ اس نقصان کو روکنے کے لیے سب کو زیادہ محتاط رہنا چاہیے۔