راض : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو قازقستان کے وزیر خارجہ مختار تلیوبیردی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ نے یقین دلایا ہے کہ قازقستان کا امن واستحکام سعودی عرب کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کازاخستان میں استحکام کا خواہاں ہے اور اس کے حصول کی امید رکھتا ہے‘۔دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال اور اس میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں