• 425
    Shares

قاہرہ : مصر کے سابق وزیر محمد حسین طنطاوی آج منگل کی صبح انتقال کر گئے، ان کی عمر 85 برس تھی۔مصری مسلح افواج نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ترجمان کی زبانی تعزیتی بیان میں سابق فوجی کمانڈر طنطاوی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔طنطاوی کو کئی ماہ قبل صحت سے متعلق بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا۔یاد رہے کہ سابق فوجی کمانڈر 31 اکتوبر 193کو قاہرہ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے ملٹری کالج سے 1956میں گریجویشن کیا۔ بعد ازاں 1971اور 1982میں بھی عسکری اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔طنطاوی نے 1967اور 1973کی جنگوں میں شرکت کی۔یاد رہے کہ 11 فروری 2011کو سابق مصری صد ر محمد حسنی مبارک کے سبکدوش ہونے کے بعد مسلح افواج کی کونسل کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے طنطاوی نے ہی ملک کی سربراہی سنبھالی تھی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں