فیفا ورلڈ کپ میں ہوگا دعوت کا کام : ڈاکٹر ذاکرنائیک قطر پہنچ گئے

8,526

دوحہ ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ۔ قطر میں آج بیس نومبر سے ورلڈ کپ کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ ورلڈ کپ کا بائیسواں ایڈیشن ہے۔ پانچ عرب ٹیموں سمیت اس ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

بھارتی سرکار کے غیظ و غضب بھارت میں جیل جانے بچنے کے لیے بھارت چھوڑ کر چلے جانے والے اسلامی تعلیمات کے مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی ورلڈ کپ کے مداحوں میں شامل ہو گئے ۔ وہ ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی قطر پہنچ گئے ہیں۔

امکانی طور پر ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آنے والے لاکھوں تماشائیوں میں ان کے مداحین کی بھی بڑی تعداد دوحہ میں موجود ہو گی۔ اس لیے وہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچرز بھی سن سکیں گے۔

سوشل میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر روزانہ کی بنیاد پر چلتے رہیں گے۔ قطر کے سرکاری سپورٹس ٹی وی کے پیش کار فیصل الہاجری نے اپنے ایک ٹویٹر میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ممکنہ لیکچرز کا کیا ہے۔

ڈاکٹر نائیک دنیا کے مختلف ملکوں میں اپنے مداحین رکھنے کے علاوہ خود بھارت کے مسلمانوں اور( ہندوتوا کے مطابق چھوٹی ذات) کے دلت ہندووں میں بہت مقبول ہیں۔ خصوصا نئی نسل ان کے لیکچر بڑے غور سے سنتی ہے۔

اس پس منظر میں بھارت کی مودی سرکار نے ان پر منی لانڈرنگ اور مذہبی تعلیم کے ذریعے نفرت اسلام کی تعلیم دینے کے الزامات کے تحت مقدمات دائر کر رکھے ہیں۔ اس لیے وہ بھارت میں مودی سرکار کے غیظ و غضب سے بچ نکلنے کے لیے 2016 میں بیرون ملک ملائشیا چلے گئے۔

بھارت اس ورلڈ کپ میں کافی چرچا رہے گا۔ ایک جانب اس کے آٹھ سابق نیوی افسران کا ذکر سوشل میڈیا میں شروع ہو چکا ہے کہ وہ قطر کی فوج کی جاسوسی میں ملوث تھے اس لیے گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

قطر #WorldCup2022 کے دوران اسلام کے پیغام کو پھیلانے کے لیے کیا کر رہا ہے۔

1. اسلام کی خوبصورتی کو فروغ دینے والے ہر کونے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث لگائی گئی ہیں۔

2. ہوٹل کے کمروں میں ایک بار کوڈ ہوتا ہے جو اسلام کی تعلیمات، احادیث اور مسلم عقیدے کی سادہ تعریف کو متعارف کرواتا ہے۔

3. انہوں نے مساجد کے مؤذن کو تبدیل کیا اور خوبصورت آواز والے لوگوں کو لایا۔ اذان کے لیے اسٹیڈیم میں مائیکروفون لگائے گئے ہیں۔

4. قطر گیسٹ سینٹر اسلام کی دعوت دینے کے لیے 2,000 افراد کی ایک ٹیم تیار کر رہا ہے، جہاں وہ 10 موبائل کاریں اور 10 خصوصی خیمے مختص کریں گے۔
5. زائرین کے لیے وزارت اوقاف کی طرف سے مختلف زبانوں میں اسلامی نمائشیں

ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار اسٹیڈیم میں نماز کے مقامات اور وضو کے لیے جگہوں کی دستیابی۔