فیض العلوم جونیئر کالج میں کیرئیر گائیڈنس پروگرام

8

2 جولائ2022: پرنسپال ادارہ ہذا جناب امجد الدین سرکی صدارت میں فیض العلوم جونیئر کالج گاندھی پتلہ میں کیرئیر گائیڈنس کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی جناب ظہور احمد سر لیکچرار گرامن پالی ٹیکنیک کالج کو مدعو کیا گیا تھا۔

انھوں نے اس پروگرام میں کیرئیر کے انتخاب سے متعلق طلباء و طالبات کی رہنمائ کی اور مختلیف کورسس اور اسکالرشپس کے تعلق سے طلباء و طالبات کو معلومات فراہم کی۔ علاوہ ازیں امسال بارہویں جماعت میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی گلپوشی کی گئ

اور انھیں انعامات سے نوازا گیا۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ادارہ ہذا کے معلمین جناب محمد اکرام سر جناب محمد شارق سر اور جناب محمد انیس سر و ادارہ ہذا کی معلمات کا اہم رول رہا۔ پروگرام کے اختتام پر پرنسپال جناب امجد الدین سر نے طلباء و طالبات کے بہترین اور تابناک مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔