’’فیض آباد‘‘ کا نام یہ رکھنے کا مطالبہ ‘پڑھئے

لکھنو 19 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وشوا ہندو پریشد نے یو پی حکومت کی جانب سے الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج رکھنے کی ستائش کی اور مطالبہ کیا کہ فیض آباد کا نام بھی بدلا جائے اور اسے ’ سری ایودھیا ‘ کیا جائے ۔ وی ایچ پی کے ترجمان شرد شرما نے کہا کہ الہ آباد کا نام بدلنے کا مقصد غلامانہ ذہنیت کو تبدیل کرنا بھی ہے اور سماج کے تمام طبقات نے ریاستی حکومت کے اس اقدام کی ستائش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یو پی حکومت کی جانب سے عوام کے مفادات اور جذبات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے الہ آباد کا نام بدلا گیا ہے جو قابل ستائش ہے ۔ اب انہیں چاہئے کہ فیض آباد کا نام بھی بدل دیا جائے اور اسے سری ایودھیا کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو انگریزوں سے آزادی مل گئی ہے تاہم ان کی علامتیں اب بھی ہمارے جذبات کو متاثر کرتی ہیں اس لئے انہیں بدلا جانا چاہئے ۔

Leave a comment