فیس بک پروفائل پر پاکستانی پرچم لگا کروزیراعلیٰ یوگی کو دھمکانے والا ہندو نوجوان   گرفتار

1,501

مراد آباد:(ایجنسیز)اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ مراد آباد کا دو روزہ دورہ کرنے والے ہیں، لیکن اس سے پہلے سوشل میڈیا پر ان کے لیے ایک دھمکی آمیز پوسٹ کیا گیا جس پر پولیس نے سرگرمی دکھاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہےکہ جس فیس بک پیج پر سی ایم یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی، اس کے پروفائل پکچر میں پاکستانی پرچم لگا ہوا ہے۔ جب اس کے بارے میں مراد آباد پولیس کو پتہ چلا تھا جانچ شروع کی گئی۔ جانچ میں معلوم ہوا کہ فیس بک آئی ڈی بنانے والا سنجے ہے، جس نے کسی کو پھنسانے کے مقصد سے ایسا کیا، لیکن خود پکڑا گیا۔
’اے بی پی لائیو‘ پر شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی ایم یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا پوسٹ کرنے والے جس نوجوان کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، اس کا نام سنجے شرما عرف سنجے سینی عرف سنجو ہے۔ اس نے سی ایم یوگی کا سر کاٹنے والے کو دو کروڑ روپے کا انعام دینے کا پوسٹ فیس بک پر ڈالا تھا۔ اس پوسٹ کے پیچھے ایک ناکام محبت کی داستان چھپی ہوئی معلوم پڑتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اپنی محبوبہ سے شادی نہ ہو پانے سے پریشان سنجے نے آتم پرکاش کو پھنسانے کی نیت سے آتم پرکاش کی فیس بک آئی ڈی بنا کر اور اس کا پرانا فون نمبر آئی ڈی میں لکھ کر دھمکی بھرا پوسٹ کیا تھا۔ اس کے بعد آر ایس ایس کی کارکن نے ٹوئٹ کر پولیس کو اس سلسلے میں جانکاری دی تھی۔ پولیس نے فوراً مقدمہ درج کر سائبر سیل سے جانچ کرائی۔ فوری کارروائی نے اپنا اثر دکھایا اور آج پولیس نے ملزم کو گرفتار کر جیل بھیج دیا۔
اس سے قبل مراد آباد سٹی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اکھلیش بھدوریا کے مطابق فی الحال پولیس نے معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔ شروعاتی جانچ میں پتہ چلا کہ جس فیس بک پیج سے دھمکی ملی، اس کی پروفائل پکچر پر پاکستانی پرچم لگا تھا۔ اس معاملے میں فیس بک کو ایک ای میل کیا گیا اور اس فیس بک پیج کے بارے میں جانکاری مانگی گئی۔ تفصیل ملتے ہی پولیس محکمہ کے ساتھ ساتھ انٹلیجنس یونٹ اور جیڈو محکمہ بھی سرگرم ہو گیا تھا۔