Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

فیس بک میسنجر پر ایک ساتھ50 لوگوں کو ویڈیو کالنگ کی سہولت

لندن : فیس بک میسنجر پر اپنے پیاروں کے ساتھ اکٹھے ویڈیوز دیکھنا اب ممکن ہوگیا، صارفین اب اپنے چاہنے والوں کے ساتھ رئیل ٹائم میں اکٹھے ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔
اس سے قبل فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ کی جانب سے بھی ویڈیو کالنگ میں ایک وقت میں 4 صارف کی گنجائش کو بڑھا کر 8 کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک نے بھی زوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ‘ میسنجر رومز’ متعارف کرایا ہے۔قبل ازیں فیس بک میسنجر کے ذریعے ویڈیو کالنگ کی جاسکتی تھی لیکن اب فیس بک پر بیک وقت 50 لوگ میسنجر رومز کے ذریعے ایک ساتھ ویڈیو کالنگ کرسکتے ہیں۔