فیزیوتھیراپسٹ، لیب ٹیکنیشین ، نیوٹریشینسٹ کیلئے الگ کونسل بنائی جائے گی

0 18

نئی دہلی، 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ نے فیزیوتھراپسٹ، لیب ٹینکنیشین اور نیوٹریشینسٹ سمیت مختلف صحت سے منسلک شعبوں کے 53 طرح کے پیشہ واروں کے لئے الگ کونسل بنائی جائے گی۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی یہاں ہوئی میٹنگ میں ‘ایلائڈ اینڈ ہیلتھ کیئر پروفیشنل بل۔2018’ لانے کی منظوری دے دی ہے ۔ اس کا مقصد صحت کے شعبہ سے منسلک ایسے پیشہ وروں کے لئے رجسٹرڈ، قانون اور پیمانہ یقینی بنانا ہے جو اب تک کسی کونسل کے دائرے میں نہیں آتے تھے ۔ ان میں 15 زمروں کے تحت فیزیوتھیراپسٹ، لیب ٹکنیشین، نیوٹریشنسٹ اور ڈیجومیٹریسٹ سمیت 53 قسم کے پیشہ ور شامل ہیں۔میٹنگ کے بعد وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے بتایا کہ صحت کے شعبہ میں کارکردگی کے بنیاد پر مبنی یہ بل لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس میں ‘الائڈ اینڈ ہیلتھ کیئر کونسل آف انڈیا’ اور اسی کے طرز پر ریاستی سطح پر کونسلوں کی تشکیل، اس کی تشکیل،بنیاد اورڈھانچوں اور ذم داریوں کا بھی التزام ہے ۔ مرکزی کونسل کے تشکیل پر 20 کروڑ روپے اور ریاستی کانسلوں کی تشکیل پر 75 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔سرکاری اطلاع کے مطابق مرکزی کونسل میں 47 اراکین ہوں گے جس میں 14 بربنائے عہدہ رکن، 33 اراکین، 15 اہم پیشہ ور زمرے سے ہوں گے ۔ ریاستی کونسلوں میں سات بربنائے عہد رکن اور 21 اراکین ہوں گے ۔بل پاس ہونے کے چھ مہینوں کے اندر عبوری کونسل کی تشکیل کی جائے گی جس کی مدت کار مرکزی کونسل کے تشکیل تک دو سال کے لئے ہوگا۔اندازہ ہے کہ موجودہ وقت میں صحت خدمات سے منسلک شعبوں میں آٹھ سے نو لاکھ لوگ ملک میں کام کررہے ہیں جن کو اس بل سے فائدہ پہنچے گا۔