فٹ بال اسٹارز رونالڈو اور میسی کی شطرنج کھیلنے کے تصویر پران کے مداح حیران

91

عالمی فٹ بال اسٹارز کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کی ایک تصویرجو 2022 کے ورلڈ کپ کے آغاز سے ایک دن قبل لی گئی تھی سوشل میڈیا پران کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

زیادہ تر مداحوں نے اس تصویر کو پسند کیا جب کہ کچھ اسے ناراض بھی دکھائی دیے ہیں۔پرتگالی رونالڈو پہلی بار مشترکہ کاروبار میں مشہور برانڈ سے بنے بیگ پر شطرنج کے میچ میں ارجنٹائن کے میسی کا سامنا کرتے نظر آئےفیشن اور لگژری اشیا میں مہارت رکھنے والی فرانسیسی کمپنی ’لوئس ووٹن‘ کی جانب سے شائع کیے گئے.

اس اشتہار کو سوشل میڈیا پر بھی وسیع ردعمل ملا اور بہت سے لوگوں نے اس آئیڈیا کو ’تاریخی‘ قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی۔

کمپنی نے ٹویٹر پر لکھا "فتح دماغ کی ہے۔ دنیا کی سب سے مشہور کھیلوں کی ٹرافیوں کے ٹرنک بنانے کی ایک طویل روایت کے علاوہ آج میسن فٹ بال کے دو باصلاحیت کھلاڑیوں کا جشن منا رہا ہے۔”