Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

فون پر صرف ”طلاق“ کا لفظ استعمال کرنے پر بیوی نے شوہرکے خلاف مقدمہ درج کردیا

احمدنگر:23نومبر۔(ورق تازہ نیوز) دبئی سے واپس آنے والی اپنی اہلیہ کو فون پر ” میں نےتجھے طلاق دے دی ہے “ ایسا کہنے والے شوہر کے خلاف بیوی نے مقدمہ درج کروایا ہے ۔اسکے خلاف مسلم خواتین کی شادی سے متعلق تحفظ ایکٹ 2019 کی دفعہ 3 اور 4 کے تحت مقدمہ کااندراج کیاگیاہے۔
احمدنگر شہر میں رہنے والی ایک عورت کی شادی اصل میں جموں و کشمیر میں رہنے والے ایک شخص سے ہوئی تھی اور اب وہ ممبئی میں قیام پذیرتھا۔

اسکی شریک حیات ملازمت کے سلسلے میں دبئی گئی تھی اورحال ہی میں دبئی سے واپس آگئی تھی اور آنے کے بعداپنے شوہر کوجمعہ کے دن فون کال کیا ۔اس وقت شوہر نے کہا کہ ‘کیا تم ہندوستان آگئی کیا؟ انڈیا کیوں آئی ‘میراتجھ سے اورمیری بیٹی کا کوئی رشتہ نہیں رہا ‘ مجھے تجھے اپنے ساتھ نہیں رکھناہے ۔ میںنے تجھے طلاق دے دیا ۔ اس کے بعد شوہر نے فون رکھ دیا ۔

خاتون نے فون پر ‘طلاق’ کا لفظ استعمال کرنے پر اپنے شوہر کے خلاف بھنگار کیمپ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ اس کے شوہر کے خلاف مسلم ویمن پروٹیکشن آف میرج رائٹس ایکٹ 2019 کی دفعہ 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔