فلپائنی بھکارن راتوں رات انٹرنیٹ کی مشہور شخصیت بن گئیں
فلپائن: فلپائن کی سڑکوں پر بھیک مانگنے والی خوبرو لڑکی کی وائرل ہونے والی ایک تصویر کے چار سال کے اندر وہ ایک مشہور ماڈل اور انٹرنیٹ کی اہم شخصیت بن چکی ہے۔
ریٹا گووئلا چار سال قبل 13 برس کی عمر میں سڑکوں پر بھیک مانگ رہی تھیں کہ ان کی ایک تصویر کسی نے انٹرنیٹ پر پوسٹ کردی۔ ان کا چہرہ دیکھ کر کئی اداروں نے انہیں ماڈلنگ کی پیشکش کردی اور اب انسٹاگرام پر ان کے مداحوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے اور وہ بہت خوشحال ہوچکی ہیں۔
2016 میں وہ فلپائنی شہر لقبان میں بھیک مانگ رہی تھیں ۔ اس کے والد بھی کوڑا چننے کا کام کررہے تھے اور گھر کے کسی فرد نے اسکول کی صورت نہیں دیکھی تھی۔ یہاں تک کھانے کو بھی کچھ نہ تھا اور اس کے لیے ریٹا کو باہر نکلنا پڑتا تھا۔