• 425
    Shares

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان کی فلم "لال سنگھ چڈھا” سال 2022 میں "ویلنٹائن ڈے” کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ سنیما گھروں اور ملٹی پلیکس کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے کے مہاراشٹر حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے عامر خان پروڈکشن اور وائے کام 18 اسٹوڈیوز نے باضابطہ طور پر اپنی زیر منتظر فلم لال سنگھ چڈھا کی نئی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

عامر خان، کرینہ کپور خان، ناگا چیتنیا، مونا سنگھ اور مانو وی جے کی اداکاری والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ سال 2022 میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔