فلم غدر 2 دیکھنے گیا نوجوان ہارٹ اٹیک سے فوت
لکھییم۔پور۔ ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں ایک سنیما ہال میں فلم غدر ر-2 دیکھنے گیا نوجوان گیٹ پر ہی دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔ یہ واقعہ وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ نوجوان کوتوالی علاقہ کے دوارکاپوری علاقہ کا رہنے والا ہے۔ اس واقعہ نے خاندان سمیت سب کو چونکا دیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اشتک تیواری سنیچر کی شام 7.50 بجے غدر-2 فلم دیکھنے فن سنیما ہال گئے تھے۔ فون پر کسی سے بات کرتے ہوئے سینما ہال کے گیٹ پر پہنچتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔
ہال میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہونے والے واقعے میں واضح ہے کہ وہ فون پر بات کرتے ہوئے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے کس طرح گرا۔