• 425
    Shares

شہر پونے میں 100 سے زیادہ خواتین سے کروڑوں بھارتی روپے لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے کی پولیس نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے جس نے ایک نہیں دو نہیں بلکہ 100 سے زیادہ خواتین کو لوٹا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی شہر چنئی کا رہائشی پریم راج نامی ملزم امیر طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو شادی کا جھانسہ دیکر لوٹ لیتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق پونے پولیس نے ایک متاثرہ خاتون کی درخواست پر جال بچھا کر ملزم کو گرفتار کیا، ملزم نے متاثرہ خاتون سے جعلی شادی کی اور خود کو ریلوے کا ٹھیکے دار بتاکر لاکھوں روپے لوٹے اور پھر فرار ہوگیا تھا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے ملزم کو مزید پیسے دینے کے بہانے چنئی سے پونے بلایا جہاں ائیرپورٹ سے نکلتے ہی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا جبکہ ملزم سے 7 موبائل فون، 13 سم کارڈزاور 4 اے ٹی ایم کارڈز سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ بالی وڈ فلم ‘لیڈیز ورسز رکی بہل’ سے متاثر ہوکر 100پولیس نے ملزم کا شکار بننے والی خواتین سے سامنے آنے اور تحقیقات میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔سے زیادہ خواتین سے کروڑوں روپے لوٹے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔