فلم سنسر بورڈ کے ذمہ داروں سے رضا اکیڈمی کے وفد کی ملاقات !
وسیم رضوی کی متنازع فلم رام جنم بھومی پر پابندی لگا نے کا مطالبہ
ممبئی۔ 27؍نومبر 2018 (پریس ریلیز)
یوپی شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین اور ہمیشہ متنازع بیانات کے ذریعے ملک کی فضا کو خراب کرنے والے وسیم رضوی کی فلم رام جنم بھومی جوکہ یوٹیوپ پر19 نومبر کو ہی ریلیز کردی گئی تھی جس کے خلاف رضا اکیڈمی نے جے جے مارگ پولس اسٹیشن میں کیس درج کرانے کی کوشش بھی کی تھی آج رضا اکیڈمی کے ایک وفد نے فلم سنسر بورڈ کے دفتر میں پہونچ کر وہاں موجود دفتر کے ذمہ داروں سے بھی بات کی اس سلسلے میں رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری جوکہ اس وقت۔ گونڈل گجرات۔ کے دورے پر ہیں ۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سنسر بورڈ کے ذمہ داروں کو چاہئے کہ فوراً رام جنم بھومی فلم پر پابندی عائد کردے کیونکہ اگر یہ فلم ریلیز ہوگئ تو اس کے ذریعے ملک کی پر امن فضا خراب ہوگی جس سے دوفرقوں کے درمیان کشیدگی اور شیعہ سنی میں بھی ٹکراؤ پیدا ہوگی۔لہذٰا سنسر بورڈ اس فلم کو پاس نہ کرتے ہوئے جنتی جلدی ہوسکے پابندی عائد کر دے۔ آپ نے مزید کہا کہ وسیم رضوی کی ذہنیت آرایس ایس والی ذہنیت ہے وہ صرف ہندو مسلم شیعہ سنی کو لڑانے کی پالیسی پر کام کررہا ہے۔ لہذٰا حکومت ہند کے ساتھ ساتھ یوپی حکومت کو بھی اس پر لگا م لگانے کی سخت ضرورت ہے۔
وفد میں شامل حضرت مولانا امان اللہ رضا نے بھی کہا کہ وسیم رضوی اس وقت فرقہ پرستوں کی گود میں بیٹھ کر بھارت کے پرامن فضا کو داغدار کرنے پر آمادہ ہے کبھی یہ مدرسوں کے خلاف تو کبھی علماء کرام کے خلاف زہر اُگلتا ہے ایسی گنذی ذہنیت کے لوگوں سے ملک کی یکجتی پر اثر پڑتا ہےلہذٰا وسیم رضوی پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے۔آل انڈیا ائمہ مساجد کے صدر حضرت مولانا خلیل الرحمٰن نوری نے بتایا کہ وسیم رضوی صرف ملک کو فساد کے حوالے کرنا چاہتا ہےہم نے سنسر بورڈ کے ذمہ داروں سے بات کی تو معلوم ہوا کہ وسیم رضوی نے اس سلسلے میں سنسر بورڈ سے کوئ رابطہ نہیں کیا ہے نہ ہی اس فلم کے تعلق سے بورڈ سے کوئ اجازت لی ہے اس کے باوجود اپنی متنازع فلم کو یوٹیوپ پر اپ لوڈ کردیا ہے اس سے صاف ظاہر ہوگیا ہے کہ یہ شخص صرف ہندو مسلم ہی نہیں بلکہ شیعہ سنی کو بھی آپس میں لڑوانا چا ہتا ہے جوکہ اس کا خاص منصوبہ ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب بی جے پی اور آر ایس ایس کی چال ہے لہذٰا اگر اس فلم کی وجہ سے ملک کے حالات خراب ہوتے ہیں تواس کی ذمہ دار مودی حکومت اور آر ایس ایس ہوگی ۔ حاجی ببوخان ۔کارپوریٹر ۔دھاراوی چیرمین اقلیتی مائناریٹی ممبئی کانگریس پارٹی نے بھی اس موقع پر کہا کہ وسیم رضوی صرف چہرہ ہے بقیہ پردے کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں جو وسیم رضوی کے ذریعے الیکشن سے قبل ہندو مسلم شیعہ سنی کارڈ کھیلنے کی کوشش میں ہیں لہذا ہمیں ان چہروں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے ببو خان نے مزید کہا کہ بی جے پی کے ایم پی سبرانیم سوامی کے بیان کو یاد رکھنا چاہیے کہ مسلمانوں کو صرف مسلکی اختلافات کے ذریعہ لڑواو یہی کام آر ایس ایس کے تعاون سے وسیم رضوی سے کروایا جارہا ہے لہذٰا ملک کے سیکولر حلقے کو بی جے پی اور آر ایس ایس کے خفیہ ایجنڈے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ سوشل ورکر محمد عمران نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ وسیم رضوی کے خلاف اور اس کی متنازع فلم رام جنم بھومی کیلئے پولس سے لیکر کورٹ تک ہم رضا اکیڈمی کے پرچم تلے لڑائی کرینگے اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے ۔
یاد رہے شیعہ برادری نے بھی وسیم رضوی کا بائیکاٹ کیا ہے اور قوم کا غدار بھی قرار دیا ہے۔ وفد میں شامل حضرات علمائے کرام کے علاوہ ناظم بھائی رضوی جاوید بھائی دیگر لوگ شریک تھے۔