فلم ” رام جنم بھومی ” پر فوری پابندی اور مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرنے کا مطالبہ
بھیونڈی (شارف انصاری):- ملعون وسیم رضوی کی فلم ” رام جنم بھومی ” پر فوری پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ اس ہدایت کاروں پر مخلتف تعزیری دفعات کے تحت معاملہ درج کرنے کی مانگ ینگ آئیڈیل فاونڈیشن کے صدر و سوشل ورکر آصف خان نے کی ہے ۔
متنازعہ فلم رام جنم بھومی پر پابندی عائد کرنے اور انڈین پینل کوڈ کی دفعات کے تحت فلم سازوں پر قانونی چارہ جوئی کی مانگ کرتے ہوئے ینگ آئیڈیل فاونڈیشن کے صدر و سوشل ورکر آصف خان نے وزیر اعظم نریند مودی بشمول سینٹرل بورڈ فلم سرٹیفیکیشن شری پیراشون جوشی ، ریجنل آفسر ممبئی شری تشار کرمرکر ، ریاست کے وزیر اعلی دیویندر فڑ نویس ، پرنسپل سکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ منترالیہ ، یوپی کے وزیر اعلی شری یوگی آدیتیہ ناتھ ، کمشنر آف پولیس تھانے اور شہر کے ڈپٹی پولیس کمشنر کو تحریری میمورنڈم ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کے مذکورہ فلم کے ریلیز کے ذریعہ دو فرقوں سیا و سنی کے درمیان ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔اس لئے اس فلم پر فوری طور سے پابندی عائد کر دی جائیں اور سینٹرل بورڈ کی بنا منظوری کے مذکورہ فلم کا ٹریلر ریلیز کرنے پر ملعون وسیم رضوی پر سخت کاروائی بھی کی جائیں ۔ ینگ آئیڈیل کے صدر آصف خان نے اپنے مکتوب میں فلم سازوں پر انڈین پینل کوڈ کی دفعات 295 اے ، 153 اے (1) ، (a,b,c) 504 ، 506، کے تحت ایف آئی درج کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔ اس موقع پر عرشی اعظمی ، اثرار فاروقی ، جاوید خان ، شعیب انصاری ، ریحانہ حلال انصاری وغیرہ موجود تھے ۔