ممبئی: بالی ووڈ اداکار پروڈیوسر جان ابراہم اور ان کی اہلیہ پریا کورونا 19 مثبت پائے گئے ہیں، وہ فی الوقت اپنی ہی رہاہش گاہ پر قرنطینہ میں ہیں اور انہوں نے ان کے رابطے میں آنے والے افراد سے کورونا کا ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی ہے۔

اداکار جان ابراہم نے پیر کے روز اپنے انسٹا گرام پیج پر اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین دن قبل ایک کووڈ پازیٹو شخص کے رابطے میں آئے تھے اور بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ وہ مثبت تھا، انہوں نے لکھا کہ "پریا اور میں نے کورونا کا ٹسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے۔ ہمیں گھر پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے، نیز انہوں نے تمام افراد سے رابطہ منقطع کر دیا ہے۔”

نہوں نے مزید کہا کہ ان دونوں نے کورونا کی دونوں خوراک لے لی ہیں نیز انہیں ہلکی علامات کا سامنا ہے۔ واضح رہیکہ اس سے قبل بالی ووڈ کی کئی اہم شخصیات کورونا میں مبتلا ہو چکی ہیں، جس میں اداکارہ شلپا شروڈکر، نورا فتحی اور دیگر شامل ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں