کنگنا رناوت کی’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ کا ٹریلر جاری
ممبئی،۲۲؍دسمبر
(پی ایس آئی)
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی آنے والی فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔فلم کے ٹریلر میں کنگنا رناوت جنگجو ملکہ کے کردار کو خوبصورتی کے ساتھ نبھاتی نظر آرہی ہیں اور انگریز فوج سے تلوار کے ساتھ لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ٹریلر میں جنگی مناظر کے ساتھ ساتھ بیٹے کے لئے ماں کے جذبے کی بھی بھرپور عکاسی کی گئی ہے۔فلم کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ اس فلم میں کام کرنا اور یہ کردار نبھانا میرے لئے فخر کی بات ہے۔
A ferocious queen who stopped at nothing when it came to serving the nation! Witness the glory of #JhansiKiRani with the #ManikarnikaTrailer: https://t.co/eRjCoCGvmo#KanganaRanaut @anky1912 @Jisshusengupta @DirKrish @shariqpatel @KamalJain_TheKJ @ZeeStudios_ #Manikarnika pic.twitter.com/e3zMvE2AMo
— Zee Studios (@ZeeStudios_) December 23, 2018
اداکارہ نے یقین ظاہر کیا کہ فلم پر ہر بھارتی فخر کرے گا۔ اخبار کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت کے اس فلم کا سفر اتنا آسان نہیں، شوٹنگ کے دوران عملے کو کئی مرتبہ تاخیر کا بھی سامنا رہا اور اداکارہ شوٹنگ کے وسط میں واک آؤٹ بھی کرگئے تھے۔ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ فلم کا بجٹ بھی کافی بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے فلم کی تکمیل تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے تاہم ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد لگتا ہے کہ فلم کی ریلیز میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں۔فلم آئندہ برس 25 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔یاد ر ہیکہ یہ فلم بھی دپیکا پڈوکون کی ’پدماوت‘ کی طرح تنازعات کا شکار رہی ہے جبکہ جھانسی کی رانی کے پیروکار برہمن گروپ کی طرف سے مخالفت کا سامنا ہے۔
ایکشن،کامیڈی سے بھرپور’دی لیگو مووی 2‘کا نیا ٹریلر
لاس اینجلس،۲۲؍دسمبر
(پی ایس آئی)
ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم’دی لیگو مووی 2 ‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔مائیک مچل کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی لیگو مووی‘کا سیکوئل ہے۔فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں کرس پریٹ،ایلیزبتھ بینکس،نک آفرمین،چارلی ڈے،ایلیسن برے،جوناہ ہل،چیننگ ٹیٹم اور آرٹرو کاسترو سمیت دیگر شامل ہیں۔کرسٹوفر ملر کی لکھی گئی کہانی پر مبنی یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 8فروری 2019کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
شاہ رخ، کترینہ اور انوشکا کی فلم ’زیرو‘ پہلے دن ہی فلاپ
نیو دہلی،۲۲؍دسمبر
(پی ایس آئی)
بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما کی فلم ’زیرو‘ پہلے دن ہی فلاپ ہوگئی۔شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما کی فلم ’زیرو‘ جس کی ریلیزکا کافی دنوں سے انتظار کیا جارہا تھا، بالآخر فلم آج بھارت سمیت پوری دنیا میں ریلیز ہوگئی تاہم فلم تجزیہ نگاروں کی جانب سے ’زیرو‘ کو خاص پذیرائی نہیں ملی۔فلم تجزیہ نگار ترن آدرش نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ فلم پر تبصرے کے لئے صرف ایک لفظ کا استعمال کروں گا اور وہ ’مکمل ناکام‘ ہے، ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اور ہدایت کار آنند رائے سے بہت سی امیدیں تھیں تاہم انہوں نے بہت مایوس کیا ہے۔