غزہ پٹی : فلسطینی گروپوں حماس اور فتح نے 2006 ء سے اب تک فلسطینی علاقوں میں پہلے انتخابات کے نظام الاوقات اور طریقہ کار پر اتفاق کیا ہے۔ اس کا اعلان دونوں فریقین نے قاہرہ منعقدہ دو روزہ مذاکرات کے بعد کیا۔ اس معاہدے کے ساتھ ہی دونوں گروپوں نے انتخابات کے نتائج کا ’’احترام اور انہیں قبول‘‘ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ مجوزہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات رواں برس بالترتیب 22 مئی اور 31 جولائی کو طے پائے ہیں، جن کے تحت یروشلم ، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں ووٹنگ ہو گی۔ معاہدے میں تمام سیاسی قیدیوں کی لازمی رہائی کا فیصلہ بھی شامل ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں