یروشلم: اسرائیل کی پولیس نے یروشلم میں ایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا ہے جس نے حملہ کر کے ایک اسرائیلی کو قتل اور چار کو زخمی کر دیا تھا۔ میڈیا کے مطابق واقعہ شہر کے اس حصے میں پیش آیا جس کو یہودی اور مسلمان مقدس مقام قرار دے کر اس پر اپنا، اپنا دعویٰ ملکیت رکھتے ہیں۔اسرائیل کی پولیس نے واقعے کی تصدیق کی ہے جبکہ پیرامیڈکس کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ تین دیگر کو معمولی زخم آئے ہیں۔اس علاقے میں پہلے ہونے والے تشدد کے واقعات کے بعد اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں چھڑ گئی تھیں۔یروشلم ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بعد ازاں تصدیق کی کہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لا کر انتقال کر گیا۔ حملہ آور کا تعلق حماس سے بتایا گیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں