فلسطینی مزاحمت کاروں کو سزائے موت دینے کے بل پرکنیسٹ میں ووٹنگ
آج بدھ کواب سے کچھ دیر بعد اسرائیلی کنیسٹ کئی قوانین پر ووٹنگ کرانے کی تیاری کررہ ہے۔ اسرائیلی کے قتل میں ملوث فلسطینی عسکریت پسندوں دہشت گرد قرار دے کرانہیں سزائے موت دینے کے بل پربھی آج کے روز رائے شماری کی جائے گی۔ اس کے علاوہ عدالتی ترامیم کے مجوزہ قانون پربھی آج ہی رائے شماری کی جائے گی۔آج کی رائے شماری اسرائیل کی وزارتی کمیٹی برائے قانون سازی کے امور کی منظوری کے بعد سامنے آئی ہے جس میں 26 فروری کو اسرائیلی اہداف کے خلاف کارروائیاں کرنے
والوں کو سزائے موت دینے کے قانون کی منظوری دی گئی تھی۔
رشیا ٹوڈے نے عبرانی اخباریدیعوت احرونوت کے حوالے سے بتایا کہ "عدالت نئے قانون کے تحت اسرائیل کے شہریوں کے خلاف قومی بنیادوں پر قتل کے جرم کے مرتکب افراد کو سزائے موت دے سکے گی ہے”۔اخبار نے مزید کہا کہ وزارتی کمیٹی برائے قانون سازی نے فیصلہ کیا ہے کہ بل کنیسٹ میں پیش کرنے سے پہلے اس کے فارمولے کے بارے میں سکیورٹی کابینہ میں بحث کا اجلاس منعقد کیا جائے۔اقوام متحدہ کے ماہرین نے عسکری کارروائیوں کے جواب میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف سزائے موت کی بحالی کے بارے میں خبردار کیا ہے۔