فلسطینی حملہ آور سمجھ کر فائرنگ‘ اسرائیلی فوجی نے اپنے ہی دو عہدیداروں کو ہلاک کردیا

0 1

تل ابیب :اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں اس کے ایک عسکری کیمپ کے اندر فوجی عہدیدار کے ہاتھوں غلطی سے دو فوجی عہدیدار ہلاک ہو ئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عسکری بیان میں واقعے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اسپیشل فورسز کے ایک یونٹ میں پیش آیا۔رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوجی نے فلسطینی حملہ آور سمجھ کر غلطی سے دونوں فوجی عہدیداروں پر فائرنگ کر دی۔ اس سے قبل مقتول عہدیداروں نے انتباہی ہوائی فائرنگ کی تھی۔