فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل سے مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ

یروشلم: اتوار کے روز ایک عبرانی ٹی وی چینل نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے امریکی انتظامیہ اور نئی اسرائیلی حکومت کو بھیجے گئے مطالبات کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے امریکہ اور اسرائیل سے امن مذاکرات کی بحالی کی پیشکش ہے۔میڈیا نے اطلاع دی ہیکہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے 14 مطالبات شامل ہیں۔ جلد ہی امریکی وفد کی خطے میں آمد سے قبل اور اردن اور مصر کے وفود نے امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش ان مطالبات کا حصہ ہے۔اس حوالے سے ایک خفیہ دستاویز سامنے آئی ہے جس میں امریکہ سے مطالبہ کیا ہیکہ مقبوضہ بیت المقدس میں صدر دفتر کھولنے اورالقدس میں بقیہ فلسطینی ادارے کے دفاترکھولنے کا کہا تھا۔اس کے علاوہ مطالبے میں القدس اور غرب اردن میں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بیدخل کرنے اور ان کے مکانات کی مسماری روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Leave a comment