مقبوضہ بیت المقدس : فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی شہریوں کی سنگ باری کے نتیجے میں 4یہودی آباد کار زخمی ہوگئے، جب کہ آباد کاروں کی 3گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غوش عتصیون یہودی کالونی میں پتھراؤسے ایک آباد کار سر میں پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ اس سے قبل جمعرات کے روز مشرقی نابلس میں عقربانیہ کے مقام پر یہودی آباد کاروں نے 48 سالہ فلسطینی خاتون شفیقہ فائز بشارات کو گاڑی کی ٹکرمار کر زخمی کردیا تھا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں