فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کا جبر مسترد کرتے ہیں: سعودی وزارت خارجہ
سعودی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز مغربی کنارے میں جنین کے فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حملے میں 6 فلسطینیوں کو شہید او ر متعدد کو زخمی کردیا گیا تھا۔
سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا مملکت اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے کی جانے والی سنگین خلاف ورزیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ سعودی عرب نے متاثرین کے اہل خانہ اور فلسطینی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔