فرعون اور ابلیس

ایک مرتبہ جب شیطان انسانی شکل میں فرعون کے پاس آیا تو فرعون تخت پر بیٹھا تھا، اُس کے ھاتھ میں انگور کا ایک خوشہ تھا جس میں سے وہ انگور توڑ توڑ کر کھا رھا تھا۔ ابلیس نے فرعون سے کہا؛ کیا کوئی انگور کے اِس خوشے کو موتیوں میں بدلنے کی طاقت رکھتا ھے؟ فرعون نے جواب دیا؛ نہیں۔ ابلیس نے سحر اور جادو کے زور سے اُس خوشے کو قیمتی موتیوں میں بدل ڈالا۔ فرعون حیرت زدہھو کر کہنے لگا؛ آفرین ھے آپ کی مہارت اور اُستادی پر! شیطان نے اُس کی گردن کے پُشت پر چپت لگا کر کہا مجھے اِتنی ماھری اور اُستادی کے باوجود اللہ نے اپنی بندگی کی مسند سے اُتار پھینکا ھے، اور ایک تم ھو کہ اپنی جاھلیت اور حماقت کے باوجود خدائی کا دعویٰ کر بیٹھے ھو؟