Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

فرانس میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 32،427 نئے کیسز

پیرس:، 18 اکتوبر(ژنہوا) فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے ریکارڈ 32،427 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8،76،342 ہوگئی ہے ۔فرانس کے محکمہ صحت نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی عرصہ کے دوران فرانس میں کووڈ 19 سے 90 افراد کی ہلاکت سے مرنے والوں کی تعداد 33،392 ہوگئی۔

اس سے قبل فرانس میں جمعرات کے روز کورونا کے 30،621 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اس ملک میں کورونا کے 7،198 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ، جن میں سے 1269 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

دریں اثنا فرانس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے جمعہ سے دارالحکومت پیرس سمیت ملک کے کئی بڑے شہروں میں نائٹ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ شہروں میں رات9 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو کا اطلاق ہوگا۔
کرفیو کو یقینی بنانے کے لئے لگ بھگ 12،000 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے شخص پر 135 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جو شخص تین بار سے زیادہ کرفیو قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے اسے چھ ماہ کی قید اور 3750 یورو جرمانہ ہوگا