پیرس :پاکستانی میڈ یا چینلز اور اخبارات میں گزشتہ دنوں ایک خبر شائع ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ فرانس میں مرغی کو ذبح کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے ،یہ خبر دراصل سوشل میڈ یا پر پھیلنے والا ایک جھوٹ تھا جس کی تردید بھی سامنے آگئی ہے . فرانس کے وزیر صحت نے ایسی کسی بھی خبر کی ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس ایسا ملک ہے جہاں ہر طرح کی مذہبی آزادی ہے .واضح رہے کہ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد فرانس میں رہنے والے مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی .