• 425
    Shares

کشمیری والدین کے ہاں پیدا ہونے والی بولی وڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی چند بولڈ تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نےانہیں عامر خان کی تیسری اہلیہ قرار دیا۔ اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ وہ کب مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے شادی کر رہی ہیں؟ اسی طرح بعض لوگوں نے اداکارہ کی جانب سے میک اپ کیے جانے کو عامر خان کے لیے تیار ہونے سے تشبیح بھی دی۔

’ این ڈی ٹی وی  کے مطابق فاطمہ ثنا شیخ نے حال ہی میں جب انسٹاگرام پر اپنی بولڈ تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے ان سے سوالات بھی کر ڈالے۔ مداحوں نے ان سے پوچھا کہ وہ کب عامر خان سے شادی کر رہی ہیں اور بعض لوگوں نے تو انہیں مسٹر پرفیکشنسٹ کی تیسری اہلیہ بھی قرار دیا۔ کچھ لوگوں نے یہ تک کمنٹس کیے کہ اداکارہ بولڈ انداز اس لیے کر رہی ہیں تاکہ وہ عامر خان پھنسا سکیں۔ اداکارہ سے لوگوں نے سوال کیا کہ وہ کب عامر خان سے شادی کر رہی ہیں—اسکرین شاٹ اسی طرح فاطمہ ثنا شیخ کی ایک اور تصویر پر جب عامر خان کی بیٹی ارا خان نے تعریفی کمنٹ کیا تو لوگوں نے وہاں بھی کمنٹس کیے کہ اداکارہ جلد عامر خان کی اہلیہ بننے والی ہیں۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق جب فاطمہ ثنا شیخ نے اپنی بولڈ تصاویر شیئر کیں تو ان پر عامر خان کی جواں سالہ بیٹی ارا خان نے تعریفی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں ’خوبصورت‘ قرار دیا۔ بعض لوگوں نے اداکارہ کو عامر خان کی تیسری بیوی بھی قرار دیا—اسکرین شاٹ عامر خان کی بیٹی کی جانب سے فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر پر کمنٹس کیے جانے پر بعض لوگوں نے مسٹر پرفیکشنسٹ کی بیٹی کو کہا کہ اداکارہ جلد ہی ان کی ماں بننے والی ہیں۔ لوگوں کی جانب سے فاطمہ ثنا شیخ کو عامر خان کی تیسری اہلیہ قرار دینے کا سلسلہ ان خبروں کے بعد دیکھنے میں آیا ہے جن میں بتایا گیا تھا کہ ممکنہ طور پر مسٹر پرفیکشنسٹ کی کرن راؤ سے طلاق کا سبب فاطمہ ثنا شیخ ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔