فائنل جیتنے والی ٹیم کو کتنے کروڑ روپے ملیں گے؟

SYDNEY, AUSTRALIA - NOVEMBER 09: The ICC Men's T20 World Cup Trophy is on display during the ICC Men's T20 World Cup Semi Final match between New Zealand and Pakistan at Sydney Cricket Ground on November 09, 2022 in Sydney, Australia. (Photo by Mark Metcalfe-ICC/ICC via Getty Images,)

ملبورن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں ہندوستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست اور فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ٹیم انڈیا یقیناً سیمی فائنل میچ میں ہارگئی تھی لیکن اس کے باوجود روہت شرما کی ٹیم کو کروڑوں روپے انعام کے طورپر ملیں گے۔

آئی سی سی نے اس ورلڈکپ کے آغاز سے قبل بتایا تھاکہ اس بار 5.6 ملین ڈالر کی رقم بطور انعام تقسیم کی جائے گی۔ہندوستانی کرنسی کے مطابق یہ رقم تقریباً 45.67 کروڑ روپے بنتی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں سیمی فائنل سے باہر ہونے والی ٹیموں یعنی ٹیم انڈیا اور نیوزی لینڈ کو تقریباً 3.26 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جب کہ ہندوستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اب فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ مدمقابل ہوں گے جس میں جیتنے والی ٹیم کو 1.6 ملین ڈالر یا تقریباً 13 کروڑ روپے ملیں گے جبکہ رنر اپ ٹیم کو تقریباً 6.5 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔متعلقہ خبریںواضح رہے کہ اس بار ورلڈکپ 2022 میں جملہ 16 ٹیموں نے حصہ لیا تھا جن میں سے 12 ٹیمیں سوپر 12 راؤنڈ میں تھیں۔ سوپر 12 راؤنڈ میں 8 ٹیمیں پہلے ہی آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر درجہ بندی کرچکی تھیں جبکہ 4 ٹیموں نے کوالیفکیشن میاچس کے ذریعہ جگہ بنائی۔

اس میں سے چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچی تھیں جبکہ دو ٹیمیں فائنل میں پہنچی تھیں اور فاتح کا فیصلہ اتوار کو ملبورن میں کیا جائے گا۔ آئی سی سی نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو انعامی رقم دی جائے گی۔