ممبئی:ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ کا ذخیرہ 5 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 4.25 ارب ڈالر گھٹ کر 580.29 بلین ڈالر رہ گیا۔پچھلے ہفتے یہ 689 کروڑ ڈالر اضافے سے 584.55 ارب ڈالر ہوگیا تھا۔ہفتے کے روز ریزرو بینک آف انڈیا کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مسلسل دو ہفتوں کی تیزی کے بعد اس میں کمی واقع ہوئی ہے ۔پانچ مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے سب سے بڑے حصے غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 3 ارب ڈالر کی کمی سے 539.61 ارب ڈالر رہ گئے ۔ اس دوران سونے کے ذخائر 1.20 ارب ڈالر کی کمی سے 34.21 ارب ڈالر رہ گئے ۔زیربحث ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ 3.6 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.96 ارب ڈالر پر اور خصوصی ڈرائنگ رائٹس 11 کروڑ ڈالر کی کمی سے 1.50 ارب ڈالر پر رہا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں