Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

غیر ملکی تبلیغی جماعتیوں کی عرضی پر سماعت دوجولائی تک ٹلی

IMG_20190630_195052.JPG
غیر ملکی تبلیغی جماعتیوں کی عرضی پر سماعت دوجولائی تک ٹلی
نئی دہلی،29 جون (یواین آئی)تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے 34 غیر ملکی جماعتیوں کی عرضیوں پر سماعت سپریم کورٹ میں دو جولائی تک کے لئے ٹل گئی ہے۔اس دوران عدالت نے پیر کو مرکزی حکومت کو یہ بتانے کو کہا کہ کیا مرکز آنے والے کسی شخص کا ویزا منسوخ کرنے کا کوئی حکم جاری کیاگیا ہے ۔

عرضی گزاروں میں سے ایک کی جانب سے معاملے کی پیروی کررہے وکیل سی یو سنگھ نے جسٹس اے ایم کھانولکر ،جسٹس دنیش مہیشوری اورجسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ کے سامنے دلیل دی ہے کہ 900 جماعتیوں کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کےلئے صرف جنرل نوٹ جاری کیاگیا ہے۔