غیر قانونی پلاٹوں پر تعمیرات کومستقل کرنے کے لیے گنٹھے واری فیس کمیٹی کا قیام

ناندیڑ:31 ڈسمبر۔ (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر وپن اٹنکر نے ناندیڑ ضلع میں دیہی علاقوں میں غیر مجاز پلاٹوں اور غیر مجاز تعمیرات کی فیس کا تعین کرنے کے لیے مہاراشٹر گنتھے واری ترقیاتی کمیٹی قائم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر وپن نے ضلع کے دیہی علاقوں میں غیر مجاز پلاٹوں کو باقاعدہ بنانے اور ان پلاٹوں پر تعمیرات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے اعلان کیا ہے۔

کمیٹی میں ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر لطیف پٹھان چیئرمین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاو¿ن پلاننگ دلیپ سرپتے ممبر سکریٹری اور سات ممبران شامل ہیں۔ ان میں این ایچ گرجے، اسسٹنٹ ڈائرکٹر، ٹاو¿ن پلاننگ، کرن امبیکر، ناندیڑ تحصیلدار، سوجیت نرھارے، مدکھیڑ تحصیلدار، نذر السلام، اسسٹنٹ ٹاو¿ن پلاننگ، پرکاش کامبلے، ڈپٹی انجینئر، میونسپل کارپوریشن، منوہر ڈنڈیکنشتھا، سپرنٹنڈنٹ، لینڈ ریکارڈ‘ نیلیش اونڈے، ڈپٹی انجینئر میونسپل کارپوریش نشامل ہیں۔

یہ کمیٹی غیر قانونی پلاٹوں پر تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کے لیے فیس، ماڈل طریقہ کار اور ضروری نمونے بنائے گی۔ موصول ہونے والی درخواستوں پر کارروائی کرکے ریکارڈ کو محفوظ کرنے کا کام کیا جائے۔ کلکٹر ڈاکٹر وپن نے اس حکم میں لکھا ہے کہ یہ کام کرتے وقت ان تمام کمیٹیوں کے افسران اپنے متعلقہ محکموں میں اپنے ماتحتوں کو اس کام کے لیے استعمال کریں۔

Leave a comment