ممبئی پولیس کے کرائم برانچ سیل نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرائم برانچ نے راج کندرا کو اس کیس سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس رواں برس فروری میں درج ہوا تھا اور وہ اس کیس کے کلیدی کردار بھی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ان کے پاس راج کندرا کے خلاف واضح ثبوت بھی موجود ہیں۔

خیال رہے کہ راج کندرا کے خلاف فروری میں غیر اخلاقی فلم بنانے اور اسے موبائل ایپ کے ذریعے پھیلانے سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

دوسری جانب راج کندرا کی گرفتاری کے بعد جاری ممبئی پولیس کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کیس میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔