• 425
    Shares

ریاض، 8 اگست (یواین آئی/اسپوتنک) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے سے غیرملکی عمرہ زائرین پر عائد پابندی تقریبا ڈیڑھ سال بعد ختم کرنے جارہی ہے۔سعودی عرب نے گزشتہ سال کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے عمرہ پر روک لگادی تھی۔ لیکن اکتوبر 2020 میں کووڈ -19 کاپورا ٹیکہ لگوانے والے گھریلو عمرہ زائرین کے لئے دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔

وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نواگست سے عمرہ کے تعلق سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے اس سفر پر آنے سے پابندی ہٹانے کی کارروائی کرے گی۔وزارت نے کہا کہ غیرملکی زائرین کے لئے کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی سرٹفکیٹ اورٹیکے کے سعودی عرب میں رجسٹرڈ ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔

فی الحال ملک کے ویکسین پورٹ فولیو میں ماڈرن، جانسن اینڈ جانسن، ایسٹرازینیکا اورفائزرکاٹیکہ شامل ہے۔افسران کی ایک مہینے میں 20 لاکھ زائرین کا خیرمقدم کرنے کامنصوبہ ہے، جس میں شہری اوربغیراجازت داخل ہونے والے دونوں شامل ہیں۔عمرہ اسلام میں مکہ اورمدینہ کے مقدس شہروں کی زیارت ہے۔یواین آئی/اسپوتنک۔ الف الف

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔