غیرمجاز افراد کو سعودی عرب میں داخلے کی سہولت فراہم کرنے پرقید اور جرمانہ کی سزا

362

سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نےایک بار پھر باور کرایا ہے کہ غیر مجاز افراد کو مملکت میں داخل کرانے میں مدد کرنے والے سہولت کاروں کو قید اور ایک ملین ریال تک جرمانہ کی سزا سنائی جائے گی۔

ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے اپنے ’ٹویٹر‘ اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مملکت میں داخلے میں سہولت فراہم کرنے والے، انہیں اس کے اندر منتقل کرنے، انہیں پناہ دینےاور انہیں کسی قسم کی مدد فراہم کرنے والوں کے لیے15 سال تک کی قید اور 10 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جرم ان بڑے جرائم میں سے ایک ہے جس پر قانون فوری حرکت میں آئے گا اور سہولت کاروں کو فوری طورپر گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔