نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان غیر متعدی امراض کو روکنے اور صحت مندی کو فروغ دینے کے اقدامات میں پیش پیش ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے انسٹی ٹیوٹ فار ٹریننگ اینڈ ریسرچ کی جانب سے صحت کے شعبہ میں ہندوستان کے اقدامات کی ستائش پر یہ ریمارکس کئے ۔ اقوام متحدہ کے ادارہ نے کہا کہ غیر متعدی امراض سے قبل از وقت اموات کی شرح میں کمی آئی ہے ۔ ادارہ نے کہا کہ وہ ہندوستانی حکومت کے ساتھ تعاون میں کام کرتے ہوئے اس کامیابی کو دنیا کے دیگر حصوں تک پہنچانا چاہتا ہے ۔ وزیراعظم نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ متحدہ کے ادارہ سے اظہار تشکر کرتے ہیں کہ انہوں نے حکومت ہند کی کوششوں کو سراہا ہے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں