غیرارادی طور پر یوکرین کا طیارہ مار گرایا گیا تھا

0 1

غیرارادی طور پر یوکرین کا طیارہ مار گرایا گیا تھا

ناقابل معافی انسانی غلطی کا اعتراف ، ایران کا ’یو ٹرن‘ ، مسلح افواج کو احتیاط کا مشورہ

تہران۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے مسافر بردار طیارہ کو مارگرانے سے متعلق مغربی ملکوں کے دعویٰ کو ابتداء میں مسلسل تردید کے بعد ایران نے ہفتہ کو بالآخر اچانک یوٹرن لیتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس نے غیرارادی طور پر یوکرین کے ایک مسافر بردار طیارہ کو مار گرایا جس کے نتیجہ میں اس میں سوار 176 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ المیہ کی فوجی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ انسانی غلطی کے سبب مزائیل داغا گیا تھا جس کے نتیجہ میں بوئنگ 737 طیارہ گر پڑا اور اس واقعہ کو ایک ناقابل معافی غلطی قرار دیا۔ رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے جنہیں جمعہ کو اس حقیقت کا علم ہوا، تعزیت کا اظہار کیا اور مسلح فورسیس کو ان خامیوں کے ازالے کا حکم دیا تاکہ اس قسم کے واقع کا پھر کبھی اعادہ نہ ہو۔ یوکرین انٹرنیشنل ایرلائینز کے اس طیارہ کو ایران کی طرف سے مار گرائے جانے کے بارے میں مغربی ممالک کے دعوؤں کی تہران لگاتار تین دن تک واصح تردید کررہا تھا کہ ایک قیامت خیز غلطی کے سبب یہ طیارہ مار گرایا گیا تھا لیکن آج اس نے اچانک یوٹرن لیتے ہوئے غلطی کا اعتراف کرلیا۔ایرانی اسلامی انقلابی گارڈ کے ایرو اسپیس کمانڈر عامر علی حاجی زادہ نے اس حادثہ کی مکمل ذمہ داری قبول کی ہے۔

Read More