غزہ جنگ بندی پر بات چیت کے لیے اسرائیلی انٹیلی جنس چیف کا دورہ مصر

162

مصری داخلی سلامتی کے ادارے’شن بیٹ‘ کے سربراہ مصر کے دورے پرپہنچے ہیں جہاں وہ مصری حکام سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

’العربیہ‘ کے ذرائع نے اتوار کے روز اسرائیلی شن بیٹ سکیورٹی سروس کے سربراہ کی مصر آمد کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مصری انٹیلی جنس چیف نے متعدد اہم امورکی وجہ سے تل ابیب کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ مصر نے غزہ میں اسرائیل کی بلاجواز کشیدگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

دیگر ذرائع نے تصدیق کی کہ ’شن بیٹ‘ کے سربراہ کا دورہ مصر قاہرہ اور تل ابیب کے درمیان کشیدہ تعلقات کے پس منظر میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کشیدگی کو کم کرنے کے اپنے وعدوں کی پاسداری میں ناکامی کے تناظر میں آیا ہے۔