غزہ ۔ فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ کے اسرائیلی محاصرے کے باعث کینسر کی دوا نہ ملنے سے 3ہزار مریض جاں بحق ہوگئے ،جب کہ دیگر 5ہزار کی جان خطرے میں ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کی ناکہ بندی کے باعث علاقہ میں باہر کی چیزوں کی آمد ختم ہوگئی ہے اور کینسر کی دوا نہ ہونے سے مریض تڑپ رہے ہیں۔اس کے علاوہ بہت سی بیماریوں جیسے کینسر، سانس کی بیماریاں اور فالج جیسے امراض میں مبتلا افراد کے لیے علاج کمیاب ہوگیا ہے۔