نئی دہلی : کووڈ بحران کے سبب مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے ملک کے تقریباً 80 کروڑ افراد کو دو ماہ تک ماہانہ فی کس پانچ کلو گرام اناج مفت دینے کا مرکز نے فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت خوراک کے مطابق نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت آنے والے ماہ مئی اور جون میں ’ پی ایم غریب کلیان اَن یوجنا ‘ کی طرز پر ماہانہ فی کس پانچ پانچ کلو گرام اناج مفت دیا جائے گا ۔ ’ انتیودیہ ان یوجنا‘ اور پرایورٹی ہاؤس ہولڈرس کو پانچ کلو چاول یا گیہوں دیا جائے گا ۔ یہ اناج ماہانہ کوٹہ کے تحت ہوگا ۔ اس منصوبے کیلئے مرکز ریاستوں کو 26000 کروڑ روپئے کی فوڈ سبسیڈی دے گی ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں